کراچی (نیوز ڈیسک)امریکہ ایرانی تیل پر پابندیاں عارضی معطل کرنے پر آمادہ، یہ نرمی صرف مذاکراتی عمل کے دوران لاگو ہوگی،مقصد کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ تہران نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام پابندیاں ختم کی جائیں، امریکی حکام نے رپورٹ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ۔ ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے حوالے سےچینی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے دوران ایرانی تیل کی برآمدات پر عائد پابندیوں کو عارضی طور پر معطل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔