• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ٹیم ایم سیز کے ملازمین کو واجبات کی عدم ادائیگی، فنانس ڈپارٹمنٹ سندھ پر احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی ٹی ایم سیز کے 33سو پینشنرز کی بندش اور حاضر سروس کراچی کے 30ہزارملازمین کو واجبات وبقایا جات کی عدم ادائیگی پرملازمین وپینشنرز کا فنانس ڈیپارٹمنٹ سندھ سیکرٹریٹ کے دفتر پر بھرپور احتجاج اور زبردست نعرے بازی، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی عید الاضحی پر پینشن جاری کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج موخر،اگر وعدہ پورا نہ کیا گیا تو عیدالاضحی بطور احتجاج کے ایم سی ہیڈ آفس کے سامنے منانے اور عید الاضحی کے آپریشن کا بائیکاٹ کرنے کا میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کی قیادت کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق کراچی کی ٹی ایم سیز کے 33سو 2023سے ریٹائر ووفات پاجانے والے ملازمین کی ماہوار پینشن عید الاضحی پر بند کرنے کے کے ایم سی کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو جاری کردہ لیٹر کے اجراء کے بعد پینشنرز میں پائی جانے والی بےچینی کے خاتمے کےلیے میونسپل ورکرز ٹریڈ یونیز الائنس کے تحت پیر کو فنانس ڈیپارٹمنٹ کے دفتر سندھ سیکریٹریٹ پر بھرپور احتجاج کرتےہوئے زبردست نعرے بازی کی گئی فنانس ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے الائنس کے چاررکنی وفد گل اسلام،حبیب الرحمن،الیاس خان جدون اور تنویر احمد نے میٹنگ کی فنانس ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے یقین دہانی کروائی کہ عیدالاضحی پر پینشنرز کو انسانی ہمدردی کے ناطے پینشن ادا کی جائے گی لیکن جب تک کے ایم سی 2023 سے ریٹائر ووفات پاجانے والے ملازمین کا مکمل ریکارڈ بمعہ تفصیلات لوکل گورنمنٹ کے توسط سے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہیں کردیتا آئندہ فنڈز جاری نہیں کیے جائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید