• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو پانی کی منصفانہ فراہمی یقینی بنائی جائے، سیف الدین ایڈووکیٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کراچی کو اس کی آبادی کے تناسب سے پانی کی منصفانہ فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کم ہوںجناح ٹاؤن یوسی 4مسلم آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، جمشید کوارٹرز میں بیگم عائشہ عزیز روڈ اور الحاج شیر محمد مغل پارک کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر کے لیے ترقیاتی بجٹ کا مؤثر استعمال نہایت ضروری ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں انہوں نے کہا کہ کراچی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، اور کے فور منصوبہ جیسے اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل شہر کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہے کراچی کو اس کی آبادی کے تناسب سے پانی کی منصفانہ فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کم ہوں انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام کو مضبوط اور بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کے منتخب نمائندے مؤثر انداز میں اپنے علاقوں میں ترقیاتی کام کرا سکیں کراچی کے عوام نے ہمیشہ اپنے حقِ رائے دہی کا ذمہ داری سے استعمال کیا ہے اور ان کی نمائندگی کو یقینی بنانا جمہوری عمل کا بنیادی تقاضا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید