• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، مطالبات پورے نہ ہونے تک اساتذہ کا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے مطالبات پورے نہ ہونے تک کلاسوں کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا ہے کہ احتجاجی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اساتذہ، افسران، ملازمین اور جامعہ کے مالی و انتظامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات نہیں کیے جاتے۔ پیر کو چائنیز میموریل آڈیٹوریم میں منعقدہ اجلاس عمومی میں جامعہ کراچی کی موجودہ صورتحال، جاری احتجاجی تحریک اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا اور حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کن کردار ادا کرے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ قراردادیں منظور کی گئیں کہ تمام امتحانات کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھا جائے گا، اساتذہ روزانہ صبح 10:30 بجے ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے احتجاج میں شرکت کریں گے، جبکہ رجسٹرار اور سیمسٹر سیل انچارج کے حالیہ خطوط کو مسترد کرتے ہوئے ان کا کوئی جواب نہ دینے اور ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ عید کے فوراً بعد اجلاس عمومی طلب کیا جائے گا تاکہ احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا فیصلہ کیا جا سکے۔

ملک بھر سے سے مزید