• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی کی برآمدات میں اضافے کا تسلسل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی ٹی کی برآمدات میں اضافے کا تسلسل، رواں مالی سال کے 10ماہ میں گذشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 21 فیصد کا اضافہ ، آئی ٹی برآمدات 3ارب 80کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں آئی ٹی کی برآمدات کا حجم 3.811ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آئی ٹی کی برآمدات سے ملک کو3.146ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ا پر یل میں آئی ٹی کی برآمدات کا حجم 423 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جومارچ کے 413 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 2 فیصد اور گزشتہ سال ا پر یل کے 317 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 33 فیصد زیادہ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید