کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،مشرق وسطیٰ جنگ دوبارہ شروع ہونے کی اطلاعات پر مارکیٹ سے سرمائے کے انخلاء کا رحجان، نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی ، کے ایس ای100انڈیکس میں 3791پوائنٹس کی کمی،انڈیکس 4نفسیاتی حدوںکی کمی سے ایک لاکھ 61ہزار پوائنٹس پر آگیا، 78.64فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 399 ارب 58کروڑ 66لاکھ روپے گھٹ گئی،کاروباری حجم بھی 20.09 فیصد کم رہا۔