• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی سیکرٹری آبی وسائل سید علی مرتضیٰ کو عہدے سے ہٹا کر OSD بنا دیا گیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر وتبا د لے ،وفاقی سیکر ٹری وزارت آبی وسائل اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو سرو س کے گریڈ22 کے افسر سید علی مرتضی کوان کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنادیاگیا۔ سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن حامد یعقوب شیخ کو سیکرٹری آبی وسائل کا اضافی چارج تفویض ۔ وزیر اعظم نے وزارت قانون و انصاف کے سینئر ٹیکنکل ایڈوائزر راجہ نعیم اکبر کو تفویض سیکرٹری قانون و انصاف کے اضافی چارج میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی جو 12مئی2026سے موثر ہو گی۔ سیکرٹری موسمیاتی تغیر عائشہ حمیرا چوہدری کی 20مئی سے 31مئی تک رخصت منظورکرلی گئی۔ ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ کراچی ریاض الدین تبدیل ،مصطفی جمال کی خدمات سندھ کو واپس۔وزیر اعظم نے وزارت بحری امور میں سید علی طاہر ناصرکو چیف انجنیئر اینڈ شپ سرویئر ۔محمد فیصل کو پرنسپل افسر اور راجہ فواد علی کو انجینئر اینڈ شپ سر ویئر مقرر کرنے کی منظوری دی ، ان کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ۔

ملک بھر سے سے مزید