کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہےفارم 47والے حکمرانوں اور پنکی کے ورثا کو اقتدار سے نکالنا ہوگا،آصف زرداری اقتدار کیلئے سب کچھ کرسکتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ ملک میں مختلف “پنکیاں” گھوم رہی ہیں لیکن ان پر ابھی تک ہاتھ کیوں نہیں ڈالا جا رہا انہوں نے کہا کہ “فارم 47” کے ذریعے آنے والے بدبودار حکمرانوں اور “پنکی کے ورثاء” کو اقتدار سے باہر نکالنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ خطروں کے کھلاڑی آصف علی زرداری اقتدار کی خاطر سب کچھ کر سکتے ہیں اور ایوان میں بیٹھے ہوئے فارم 47کے نمائندوں کا 28ویں آئینی ترمیم میں کردار دیکھنے والا ہوگا یہ بات انہوں نے فنکشنل لیگ ہاؤس کلفٹن کراچی میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی ممبر شپ مہم کے آغاز اور مسلم لیگ ق کے مرکزی سینئر نائب صدر بابو غلام سرور سیال کی فنکشنل لیگ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔