کراچی ( اسٹاف رپورٹر) 2026 میں مسلسل تین ماہ جنوری ،فروری اور مارچ میں سرپلس رہنے کے بعد اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ منفی ہوگیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار جاری کے مطابق اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 324ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا ،بینک کے مطابق، یہ خسارہ درآمدی بل میں نمایاں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔ مارچ 2026 میں کرنٹ اکاونٹ 1,134 ملین ڈالر سرپلس تھا،اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5فیصدکی کمی جبکہ درآمدات میں 8فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔