• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ قربانی کے 4 جانور گولیاں لگنے سے زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں قربانی کے جانور بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں ،نیو کراچی میں مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے قربانی کے 4جانور گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے،ایک جانور کی حالت بگڑنے پر اسے ذبح کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سےقربانی کے 4زخمی ہو گئے،ایک جانور کی حالت بگڑنے پر اس ذبح کردیا گیا ،فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل ،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور دیگر قانونی نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پرپہنچ کر گئے اور واقعے کی تفصیلات اکھٹا کیں،پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کی کوشش کی اس دوران شہریوں نے ڈاکوؤں کو دیکھ فائرنگ کی ،ملزمان نے خوف کے باعث اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے ہوگئے ،ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میںگلی میں کھڑے قربانی کے جانور گولیوں کی زد میں آگئے اور قربانی کے جانور وں کو گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔
ملک بھر سے سے مزید