کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے 2023میں لیبیا یونان کشتی حادثہ جس میں چھ پاکستانی بھی ہلاک ہوئے تھے ان کو بیرون ملک بھیجنے والا انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر قاسم ریاض کو جہلم سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سات مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں بھی شامل تھا۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے آٹھ شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے ایک کروڑ 92 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔