• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سعودی عرب میں 8 ہزار فوجی اور جنگی طیاروں کی تعیناتی، برطانوی میڈیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ کے دوران پاکستان کی سعودیہ میں 8 ہزار فوجی اور جنگی طیاروں کی تعیناتی، ڈرونز اور ایچ کیو9ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم، مقصد معاہدے کے تحت ریاض کے دفاع کو مضبوط بناناہے، پاکستانی اہلکار تمام آلات خود چلا رہے ہیں ، مالی معاونت سعودی عرب کر رہا ہے، مزید فوجیوں کی تعیناتی بھی ممکن ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایران جنگ کے دوران سعودی عرب میں 8 ہزار فوجی، جنگی طیاروں کا ایک اسکواڈرن، ڈرونز اور ایچ کیو-9 ایئر ڈیفنس سسٹم تعینات کیا ہے، جس کا مقصد معاہدۂ دفاع کے تحت ریاض کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا بتایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس قدام کی تین سکیورٹی اہلکاروں اور دو حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے جبکہ دونوں ممالک کی حکومتوں نے اس پر باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق اس تعیناتی میں تقریباً 16 جے ایف-17 طیارے اور دو ڈرون اسکواڈرن شامل ہیں جبکہ پاکستانی اہلکار تمام آلات کو خود چلا رہے ہیں اور اس مشن کی مالی معاونت سعودی عرب کر رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید