• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں شہباز اسپیڈ نہیں، وزیراعلیٰ کے پی اور گورنر یک زبان

پشاور ( آن لائن )و زیراعظم نے خیبرپختونخوا کے معاملے میں شہباز ا سپیڈ نہیں دکھائی، یہاں شہباز اسپیڈ کہاں ہے؟ گورنر اور وزیر اعلیٰ کے پی کے،گندم اور گیس کی ترسیل پر زیادتی ہو رہی ہے، فیصل کریم کنڈی، سہیل آفریدی وفاق کیخلاف یک زبان،گیس ،بجلی اور پانی ہم دے رہے ، ہمیں پانی کا شیئر دیا جائے تو ہمیں کسی صوبے سے گندم نہیں چاہئے، مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے گورنر اور وزیراعلی وفاقی حکومت کے خلاف یک زبان ہو گئے ۔ وفاق کوتنقید کا نشانہ بنا تے ہوئےان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے معاملے میں شہباز سپیڈ نہیں دکھائی۔ صوبے کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے، گیس ، بجلی اور پانی ہم دے رہے ہیں ، لیکن پانی کا شیئرہمیں نہیں مل رہا، ہمیں پانی کا شیئر دیا جائے تو پھر ہمیں کسی صوبے سے گندم نہیں چاہئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی کے پاکستان کا حصہ ہے صوبے کے ساتھ ہر گز زیادتی نہیں ہونی چاہیے لیکن وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے معاملے میں شہباز سپیڈ نہیں دکھائی صوبے کے عوام کو اگرروٹی مہنگی ملے گی تو وہ سڑکوں پر نکلیں گے۔

اہم خبریں سے مزید