اسلام آباد ( رانا غلام قادر )سینئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے بلائے گئےہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے اجلاس کو آئندہ ماہ جون تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس کا مجوزہ شیڈول رواں ماہ 20 مئی تھا۔ ذرائع کے مطا بق بورڈ کااجلاس انعقاد نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی مصروفیات کے باعث رواں ماہ ممکن نہیں ۔