• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جون میں بجلی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا، پاور ڈویژن

اسلام آباد ( ناصر چشتی ) جون میں بجلی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا، بروقت اقدامات سے صارفین کو جون میں بجلی بلوں میں 5سے 6روپے فی یونٹ اضافے سے بچا لیا گیا ،بجلی کی قیمٹ میں سہ ماہی ایدجسمنٹ میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی جو اگلے تین ماہ کیلئے ہو گی جبکہ دوسری طرف اپریل کیلئے 5سے 6روپے فی یونٹ اضافی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کو بروقت فیصلوں سے کم کرکے اصل اضافہ 1.73 روپے فی یونٹ تک محدود کر دیا گیا ، اس طرح سہہ ماہی اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ ایک دوسرے کے اثر کو نہ صرف مکمل طور پر ختم کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید