• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی ممالک سے 5 برسوں کے دوران ایک لاکھ 64 ہزار788 پاکستانی ملک بدر

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ برس کے دوران خلیجی ممالک سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔ دستاویزات کے مطابق پانچ برس میں خلیجی ممالک ایک لاکھ 64 ہزار 788 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا، سعودی عرب سے سب سے زیادہ ایک لاکھ 8 ہزار 29 ،یو اے ای سے 40 ہزار 497 پاکستانیوں کوبے دخل کیا گیا، جبکہ خواجہ آصف نے بتایا کہ پی آئی اے نے تین برسوں میں 19 کروڑ 10 لاکھ منافع کمایا، 3 کروڑ 37 لاکھ روپے ٹیکس دیا، ائیر بلیو کا 1 کروڑ 7 لاکھ منافع، 14 لاکھ 93 ہزار ٹیکس دیا۔ دستاویزات کے مطابق گزشتہ پانچ برس میں خلیجی ممالک سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 64 ہزار 788 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیادستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے سب سے زیادہ 1 لاکھ 8 ہزار 29 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔اسی طرح متحدہ عرب امارات سے 40 ہزار 497 ، عمان سے 9 ہزار 814 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق قطر سے 2 ہزار 971 ، بحرین سے 2 ہزار 779 جبکہ کویت سے گزشتہ پانچ برس میں 698 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ علاوہ ازیںوزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں مختلف ائیرلائنز کے منافع اور ٹیکسز کی تفصیلات پیش کر دیں۔

اہم خبریں سے مزید