• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں آٹے اور ایندھن کی قلت، روٹی کیلئے طویل قطاریں

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں آٹے اور ایندھن کی قلت، روٹی کے لیے طویل قطاریں ۔آٹے کی کمی سے بیکریوں کی پیداوار شدید متاثر،روٹی کے حصول کیلئےگھنٹوں انتظارمعمول بن گیا ہے۔اسرائیلی پابندیوں سے بحران مزید سنگین، فلسطینیوں کو دوبارہ قحط جیسے حالات کا سامنا کرنیکا خدشہ پیدا ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی پابندیوں کے باعث آٹے اور ایندھن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں بیکریوں کی پیداوار کم اور روٹی کے لیے عوام کی طویل قطاریں بڑھتی جارہی ہیں۔ فلسطینی شہری گھنٹوں انتظار کے باوجود اکثر خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہیں، جبکہ عالمی خوراک پروگرام کی امدادی بیکریوں کو بھی آٹے کی فراہمی محدود کردی گئی ہے۔ غزہ حکام کے مطابق علاقے کو روزانہ تقریباً 450 ٹن آٹے کی ضرورت ہے لیکن صرف 200 ٹن آٹا پہنچ پارہا ہے۔ دوسری جانب ایندھن اور جنریٹر آئل کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے نے بیکریوں کے اخراجات بڑھا دیے ہیں، جس کا بوجھ عوام پر منتقل ہورہا ہے۔ فلسطینی خاندانوں کا کہنا ہے کہ روٹی اب بھی ان کی بنیادی ضرورت ہے مگر بڑھتی قیمتوں، بے روزگاری اور خوراک کی کمی نے زندگی مزید مشکل بنا دی ہے، جبکہ شہریوں کو خدشہ ہے کہ صورتحال قابو میں نہ آئی تو غزہ ایک بار پھر قحط جیسے بحران کا شکار ہوسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید