کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیا ء الحسن لنجارنے کہا ہے کہ پنکی بڑے دھڑلے سے کہتی تھی مجھے گرفتار کرو ،ہم نے پنکی کو گرفتار کیا ہے ،ہم پنکی کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کریں گے، کوکین استعمال کرنے والوں کا نام پردے میں رہنا چاہیے، لوگوں کی عزتوں کونہیں اچھالنا چاہتے ۔پنکی نے 800 گاہک تو خود بتائے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ارکان کی جانب سے پیش کردہ مختلف توجہ دلاؤ نوٹسوں کے جواب میں کیا۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارکا کہنا ہے منشیات کا استعمال معاشرے کے لئے کسی بڑے المیہ سے کم نہیں ہم منشیات کے ساتھ ساتھ گٹکا مافیا کے خلاف بھی سخت کاررروائی کریں گے اور ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ پنکی بڑے دھڑلے سے کہتی تھی مجھے گرفتار کرو ،ہم نے پنکی کو گرفتار کیا ہے ،ہم پنکی کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کی عزتوں کونہیں اچھالنا چاہتے ۔