• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول عرف پنکی کے معاملے پر پیپلز پارٹی پر دباؤ کی قیاس آرائیاں مسترد

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کراچی سے گرفتار ہونے والی مبینہ ڈرگز اسمگلر انمول عرف پنکی کے ذریعے پیپلز پارٹی پر دبا ئوڈالنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا انمول عرف پنکی جن لوگوں کے ساتھ تعلقات کادعوی کررہی ہے،وہ خود سامنے آکر وضاحت دیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ حکومت سندھ کا پنکی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، سندھ حکومت نے پنکی کومبینہ پروٹوکول ملنے کے معاملے پر فوری ایکشن لیا اورملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی بھی کی گئی،معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اورقانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید