لاہور (نیوزرپورٹر) انمول عرف پنکی کی ٹریول ہسٹری سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ صرف ایک بار ملک سے باہر گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنکی 25 دسمبر 2018 کو کراچی سے باکو روانہ ہوئی اور تقریباً تین ماہ بعد یکم اپریل 2019 کو واپس ملک پہنچی۔ذرائع کے مطابق پنکی کے دوسرے شوہر، سابق انسپکٹر رانا اکرم بھی مبینہ طور پر متعدد بار باکو جا چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ رانا اکرم 12 اکتوبر 2025کو باکو گئے اور 19 اکتوبر 2025 کو واپس لاہور پہنچے۔ ذرائع کے مطابق رانا اکرم دوبارہ 27 دسمبر 2025کو باکو گئے اور 6جنوری 2026 کو واپس آئے۔