• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول پنکی کا سابق شوہر دو بھائیوں کے ہمراہ غیر قانونی نیٹ ورک میں ملوث تھا

لاہورٟ(کر ائم رپو رٹر)لاہور میں مبینہ کوکین کوئین انمول پنکی کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق انمول پنکی کا سابق شوہر ناصر اپنے دو بھائیوں منصور اور شہروز کے ہمراہ اس غیر قانونی نیٹ ورک میں ملوث تھا ناصر اپنے بھائیوں کے ساتھ لاہور آیا جہاں ابتدائی طور پر گیسٹ ہاوسز اور شراب کے کاروبار سے سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا۔ بعد ازاں ناصر نے اپنے بھائیوں، دوست عرفان اور بہنوئی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر کوکین کے کاروبار میں قدم رکھا۔تحقیقات کے مطابق ناصر نے ہی انمول پنکی کو کوکین تیار کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا اور دونوں میاں بیوی نے مل کر لاہور، کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کا نیٹ ورک پھیلایا۔پولیس ذرائع کے مطابق بعد میں ناصر اپنے بھائیوں سمیت یہ کاروبار کراچی منتقل کر گیا، جہاں سے مبینہ طور پر سپلائی کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید