کراچی (نیوز ڈیسک) امریکہ کا خلیجی معیشتوں سے تعلق ختم کرنا کیوں ممکن نہیں؟ ان ممالک کی سرمایہ کاری امریکی معیشت کیلئے اہم ہے ، ایران جنگ نے عالمی توانائی و تجارتی نظام کو متاثر کیا۔ تعلقات صرف تیل و دفاع تک محدود نہیں ،ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری ، بڑے معاشی منصوبوں پر بھی قائم ہو چکے ۔ خلیجی ممالک عالمی سرمایہ و ٹیکنالوجی کے بڑے مرکز بننے جار ہے ہیں، واشنگٹن دور نہیں رہ سکتا، امریکی جریدہ ٹائم کے مطابق امریکہ اور خلیجی ممالک کے تعلقات اب صرف تیل اور دفاع تک محدود نہیں رہے بلکہ ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور بڑے اقتصادی منصوبوں پر بھی قائم ہو چکے ہیں۔