• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ”سائیکو“ کا آفیشل ٹریلر لانچ، شان کی ایک دہائی بعد کراچی آمد

کراچی ( جنگ نیوز) فلم ”سائیکو“ کا آفیشل ٹریلر لانچ، شان کی ایک دہائی بعد کراچی آمد ، فلم کی پروڈیوسر مرکزی و اداکارہ میرااور سونیا حسین کی گفتگو، فلم عید پر ریلیز ہوگی، جیو میڈیا پارٹنر ہے، عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم ”سائیکو“ کے آفیشل ٹریلر کی لانچنگ تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں فلم کی کاسٹ، شوبز شخصیات اور فلمی حلقوں سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے ریڈ کارپٹ پر کیمروں کے فلیش، فلمی دنیا کی رونقیں اور جگمگاتے ستارے نمایاں دکھائی دیئے۔ اس موقع پر ورسٹائل اداکار شان تقریباً ایک دہائی بعد فلم کی پروموشن کے لیے کراچی پہنچے، جبکہ اداکارہ سونیا حسین اور فلم کی پروڈیوسر و مرکزی اداکارہ میرا نے بھی اپنی گفتگو سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔لانچ کیے گئے ٹریلر میں سسپنس، تھرل، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور مناظر نے حاضرین کو اپنی گرفت میں لیے رکھا۔
اہم خبریں سے مزید