• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کے سول افسران کے وفد کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کا دورہ

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)حکومتِ بنگلہ دیش کے سول افسران پر مشتمل 12 رکنی وفد نے اپنے غیر ملکی مطالعاتی دورے کے سلسلے میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیپا اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل نیپا پشاور نے جدید تربیتی نظام، کورس ماڈیولز پر جامع بریفنگ دی ،اس دورے کا مقصد عوامی انتظامیہ، سول سروس تربیت اور پیشہ وارانہ تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانا تھا۔وفد کی قیادت ہیلتھ سروسز ڈویژن کی ایڈیشنل سیکرٹری سلمیٰ صدیقہ مہتاب نے کی۔اس موقع پر پاکستان کے ممتاز سول سروس تربیتی اداروں کے اعلیٰ حکام اور فیکلٹی اراکین بھی موجود تھے جن میں ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی و ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی فرحان عزیز خواجہ، ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد عاصم اقبال، ڈائریکٹر جنرل نیپا پشاور و ڈائریکٹر جنرل پاکستان اکیڈمی فار رورل ڈویلپمنٹ اور پاکستان پراونشل سروسز اکیڈمی کیپٹن (ر) عثمان گل، ڈائریکٹر جنرل نیپا کوئٹہ ڈاکٹر سید علی رضا شاہ، ڈائریکٹر سی ٹی پی سول سروسز اکیڈمی سید شبیر اکبر زیدی، سول سروسز اکیڈمی لاہور اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے افسران سمیت نیپا اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران شامل تھے۔دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نیپا اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل نیپا پشاور نے اپنے اداروں کے اغراض و مقاصد، جدید تربیتی نظام، کورس ماڈیولز، مطالعاتی پروگرامز اور استعدادِ کار بڑھانے کے مختلف اقدامات پر جامع بریفنگ دی۔
اہم خبریں سے مزید