• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی دباؤ، آر ایس ایس رہنما کی پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی اپیل

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی دباؤ، آر ایس ایس رہنما کی پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی اپیل، بھارتی میڈیا کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے بیان بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں ممکنہ تبدیلی یا نئی حکمتِ عملی کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے، عالمی حالات، مش4ق 2سطی بحران خصوصاً امریکا کے اثر و رسوخ کے باعث بھارت کی پالیسی میں نرمی یا دباؤ کا عنصر ممکن، خطے میں بڑھتی کشیدگی اور ماضی کے تنازعات کے پیش نظر محدود سطح پر رابطہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ بھارت میں ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کے جنرل سیکریٹری دتاتریہ ہوسابالے کے اس بیان کے بعد ایک نئی سیاسی بحث شروع ہو گئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کے دروازے بند نہیں ہونے چاہییں، جسے بعض تجزیہ کار خطے میں ممکنہ سفارتی تبدیلی کا اشارہ قرار دے رہے ہیں، ان کے مطابق اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور خاص طور پر کشمیر کے مسئلے پر سخت اختلافات موجود ہیں لیکن مسلسل تنازعات کے باعث پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بات چیت کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید