• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی بھارتی آرمی چیف کے بیان کی شدید مذمت

راولپنڈی (خبر نگار) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہبیان پاکستان کی توجہ امن کوششوں سے ہٹانے کی کوشش، ایسے بیانات سے دنیا کے سامنے اپنی شرمندگی نہیں مٹائی جا سکتی۔ ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر اور میڈیا کو کوآرڈینیٹر عزیز احمد اعوان نے کہا ہے کہ لگتا ہے بھارت اپنے حملے کا جواب دیکھ کر ابھی مطمئن نہیں ہوا، اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی انکھ سے دیکھا تو پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جس طرح پہلے اپنے وطن کی حفاظت کی، اب اس سے کئی زیادہ طاقت سے دشمن کو جواب دیں گے۔ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے لوگ ہمیشہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اگر ہندوستان نے دوبارہ اس طرح کی ہمت کی تو 40 لاکھ ایکس سروس مین اپنے فیلڈ مارشل کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا میں امن کی کوششوں میں مصروف ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان پاکستان کی توجہ ان کوششوں سے ہٹانے کی ایک سعی معلوم ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید