• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ، پالتو کتے کے کاٹنے پر مالک کیخلاف جرمانہ اور سزا کا بل کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے،خبر نگار ) سینٹ نےپالتو کتے کے کاٹنے پر مالک کے خلاف جرمانہ اور سزا کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ۔ پی ٹی آئی کی سینیٹر فوزیہ ارشد نے پاکستان پینل کوڈ 1860 اور کریمنل پروسیجر کوڈ 1898 میں ترمیم کے لیے بل پیش کیاتھاجس کا مقصد پالتو جانوروں کے مالکان کو ان کی غفلت پر ذمہ دار ٹھہرانا اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنا ہے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی سطح پر ایسا قانون بنانے سے قبل صوبائی حکومتوں کی رائے ضروری ہے تاکہ تمام صوبوں میں بھی اس کا یکساں نفاذ ممکن ہو سکے، بل کو کمیٹی میں بھیجا جائے گا جہاں اس پر تفصیلی بحث اور ممکنہ ترامیم کی جائیں گی۔ تمام صوبوں بالخصوص سندھ حکومت کی تجاویز درکار ہیں اور بل کو متعلقہ کمیٹی کے پاس بھیجنے کی تجویز دی تاکہ مزید غور و فکر کے بعد اسے حتمی شکل دی جائے تاہم سینیٹ نے کثرت رائے سے بل کو کمیٹی کے پاس بھیجنے کی بجائے منظوری دے دی۔
اہم خبریں سے مزید