• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ ہار گئے

کراچی(نیوزڈیسک)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے والی ایپ اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ ہار گئے۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیوری نے پیر کے روز فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ درست نہیں تھا اور کمپنی کو اس بات کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا کہ اس نے انسانیت کی بھلائی کے لیے اپنے اصل مشن سے انحراف کیا۔جیوری نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ مسک نے مقدمہ بہت دیر سے دائر کیا۔
اہم خبریں سے مزید