• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرافہ بازار چھاپہ، معطل افسر کی پرسنل فائل FIA ہیڈ کوارٹر میں زیر بحث

کراچی (اسد ابن حسن)صرافہ بازار چھاپہ، معطل افسر کی پرسنل فائل FIA ہیڈ کوارٹر میں زیر بحث، ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کے اعلی و بااعتماد ذرائع کے مطابق صرافہ بازار تشدد کیس میں ڈائریکٹر کراچی زون منتظر مہدی نے نو رکنی ایف آئی اے ٹیم جس میں دو کے علاوہ تمام اہلکار یہاں تک کہ سپروائزری افیسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر رباب قاضی سادہ لباس میں تھیں اور ایک پرائیویٹ پرسن جو تشدد میں ملوث تھے ان کے خلاف مختلف سزاؤں کی تحریری سفارش ڈی جی آفس کو موصول ہو گئی ہے۔ سرکل سربراہ کو بھی ٹرانسفر کرنے کی سفارش کی ہے۔ چھاپہ مار ٹیم میں سے صرف ایس ایچ او سب انسپیکٹر محمد اقبال کو معطل کیا گیا تھا اور اس نے زونل آفس میں جوائننگ دے دی۔

اہم خبریں سے مزید