اسلام آ باد (نیو زرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز ایران اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک میں تعینات پاکستان کے سفیروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن احد خان چیمہ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ، معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سفیروں نے وزیراعظم کو اپنے اپنے ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال، ابھرتے ہوئے مواقع اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر اقتصادی سفارت کاری کو مزید مؤثر بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے، ترسیلاتِ زر میں اضافے اور پاکستانی تارکینِ وطن سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔