• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین نئی ترمیم کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ حکمران اشرافیہ کو یہ ادراک کر لینا چاہیے کہ آئینِ 1973ء ایک اور ترمیم کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔28ویں آئینی ترمیم کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔26ویں اور 27ویں ترمیم نے آئینِ 1973ء کی متعدد اصل شقوں کو، خاص طور پر عدلیہ سے متعلق شقوں کو، مسخ کر دیا ہے۔کسی جج کی رضامندی کے بغیر تبادلہ، عدلیہ کی آزادی پر منفی اثر ڈالتا ہے۔وفاقی حکومت کو ان دو ترمیموں کے ردِ عمل کا جائزہ لینا چاہیے اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرتے ہوئے تدارکی اقدامات کرنے چاہئیں۔نئے صوبے اور صوبائی خودمختاری ایسے شعبے ہیں جن میں جانا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ انتظامات کے ساتھ ان کی نقصان دہ طریقے سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کے فیڈریشن کے لیے انتہائی سنگین نتائج ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید