• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو پمز میں طبی معائنہ کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بانی  پی ٹی آئی    عمر ان خان کو پمز میں طبی معائنہ کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ،سابق وزیراعظم کو پمز میں انجکشن  کی چوتھی ڈوز دی گئی ،جبکہ ڈاکٹروں نے ان کی اہلیہ بشری بی بی کی آ نکھ کا بھی جیل معائنہ کیا۔ سابق وزیراعظم کو گزشتہ رات  اڈیالہ جیل سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزاسلام آباد لے جایاگیا جہاں ان کی آنکھ کے علاج کے پروسیچر کاچوتھا مرحلہ  مکمل کیاگیا ،انہیں اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹریل انجکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی،ڈاکٹروں نے ان کی آنکھ کامعائنہ کیا اور میڈیکل پروسیچر مکمل ہونے پرانہیں منگل کی صبح واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید