کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی دارالحکومت تہران کے امام حسین اسکوائر میں ایک شاندار عوامی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دلہا، دلہنوں نےپھولوں سے سجی فوجی جیپوں میں سوار ہوکر تقریب میں شرکت اختیار کرکے ایک منفرد اور دلکش منظر پیش کیا۔رپورٹس کے مطابق اس اجتماعی شادی میں بڑی تعداد میں جوڑوں نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی اور سرکاری گاڑیوں کو دلہنوں کے قافلے کے لیے سجا کر استعمال کیا گیا۔ فوجی جیپوں کو پھولوں اور رنگین سجاوٹ سے آراستہ کیا گیا، جس نے تقریب کو ایک جشن کا ماحول دے دیا۔امام حسین اسکوائر میں ہونے والی اس تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جو نئے جوڑوں کو مبارکباد دینے اور اس یادگار لمحے کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔یہ اجتماعی شادی ایران میں ایک سماجی اور ثقافتی مہم کا حصہ بتائی جاتی ہے، جس کا مقصد نوجوانوں میں شادی کے رجحان کو فروغ دینا اور خاندانی زندگی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔