• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ اور امارات کی امریکی بانڈز میں تقریباً 17 ارب ڈالر کی کمی

کراچی (نیوز ڈیسک)سعودیہ اور امارات کی امریکی بانڈز میں تقریباً 17 ارب ڈالر کی کمی،بڑی وجہ ایران کشیدگی،د ونوں ممالک کے پاس امریکی مالی اثاثے اب بھی بلند سطح پر، طویل مدت سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مارچ کے دوران مجموعی طور پر امریکی حکومتی بانڈز میں تقریباً 17 ارب ڈالر کی کمی کی ہے، جس کی بڑی وجہ ایران سے کشیدگی کے باعث تیل کی برآمدات اور ڈالر آمدن پر دباؤ کو بتایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دونوں خلیجی ممالک عام طور پر امریکی قرضوں کے بڑے خریداروں میں شامل رہتے ہیں، تاہم اس بار پورٹ فولیو حکمتِ عملی اور عالمی صورتحال کے باعث تبدیلی دیکھی گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید