اسلام آباد( رانا غلام قادر ) سعودی عرب کے3ارب ڈالرزڈپازٹ اوربانڈنےپاکستان کی بیرونی فنڈنگ میں بڑااضافہ کردیا۔ پاکستان کی بیرونی فنڈنگ پر وزارت اقتصادی امور نے تازہ رپورٹ جاری کردی ۔ اپریل2026میں سالانہ بنیادوں پر بیرونی فنڈنگ میں 676فیصد کا بڑااضافہ سامنے آیا ہے ۔ رواں مالی سال کے پہلے10ماہ میں بیرونی فنڈنگ میں82فیصدکا اضافہ ہوا۔ جولائی 2025تااپریل2026میں11ارب 7کروڑ ڈالرز کی بیرونی فنڈنگ ملی۔ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران بیرونی فنڈنگ6ارب9کروڑ ڈالرز تھی۔