• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے پیشکشیں طلب

اسلام آباد ( ناصر چشتی )حکومت نے بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے باضابطہ پیشکشیں طلب کر لیں۔حکومت نے گیپگو، فیسکو اور آئیسکو کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجکاری کمیشن کے مطابق سرمایہ کاروں کو ان کمپنیوں میں 51 سے 100 فیصد تک شیئرز اور انتظامی کنٹرول خریدنے کی پیشکش کی گئی ہے۔نجکاری کمیشن کے مطابق نجکاری کا مقصد صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانا ہے۔ جبکہ تمام عمل شفاف اور مسابقتی انداز میں مکمل کیا جائے گا۔حکام کے مطابق یہ تینوں کمپنیاں پنجاب اور اسلام آباد کے ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی فراہم کرتی ہیں نجکاری کمیشن نے اظہار دلچسپی جمع کرانے کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ فیسکو کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 7جولائی 2026، گیپگو کے لیے 6 اگست 2026 جبکہ آئیسکو کے لیے 7 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید