اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی ہم منصب لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کریں گے۔ دورےمیں اہم وزرا اور اعلی حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کےمطابق علاقائی صورت حال کے تناظرمیں دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔