لاہور (نیوزرپورٹر) انمول عرف پنکی منشیات کیس میں ملزمہ کے موبائل نیٹ ورک اور روابط کی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پنکی کے موبائل نیٹ ورک سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لاہور سے دو مبینہ منشیات ڈیلرز کو حراست میں لے لیا، جبکہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔