• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر سمیت آٹھ اغوا کار گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز کا حاضر سروس انسپکٹرمبینہ طورپر اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا، بریگیڈ پولیس نے محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر سمیت آٹھ اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بریگیڈ پولیس نے کارروائی کرکے کراچی میں مبینہ طور پر شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث انتہائی مطلوب گینگ کے8ملزمان کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان میں محکمہ ایکسائز کا حاضر سروس انسپکٹر بھی شامل ہے ،ملزمان نے ایک شہری کو اغوا کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید