• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری قومی پالیسی کشمیر ہماری شہ رگ، اسرائیل ناقابل قبول، مشاہد حسین

اسلام آباد( طاہر خلیل )سینیٹر مشاہد حسین نے کہاہے کہ پاکستان کی قومی پالیسی ’’کشمیر ہماری شہ رگ ،اسرائیل ناقابلِ قبول ہے ، معروف صحافی حامد میر نے کہاکہ قائد نے اسرائیل کو غیر قانونی ریاست قرار دیا تھا، فلسطینی اسکالر اور استنبول میں سینٹر فار اسلامک اینڈ گلوبل افیئرز (CIGA) کے ڈائریکٹر پروفیسر سامی العریان نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے لیے طاقت کا سرچشمہ ہے کیونکہ یہ ایک ایٹمی مسلم ریاست ہے جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی اور اسرائیل بھی پاکستان کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔ فلسطینی عوام دنیا کے تمام فورمز بشمول اقوام متحدہ میں اپنی آواز بلند کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں ،انہوں نے یہ بات ’’ابھرتا ہوا مشرقِ وسطیٰ اور صہیونی۔ہندوتوا گٹھ جوڑ‘‘ کے موضوع پر اپنے خصوصی لیکچر میں کہی، جس کا اہتمام انٹرنیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس (IPC) نے پاکستان افریقہ انسٹیٹیوٹ فار ڈیولپمنٹ اینڈ ریسرچ کے تعاون سے اسلام آباد میں کیا۔

اہم خبریں سے مزید