اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ عازمینِ حج کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، انہوں پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ میں قائم مرکزی حج آپریشن روم کا تفصیلی دورہ کیا اور عازمینِ حج کیلئے کیے گئے مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان نے وفاقی وزیر کو مجموعی حج انتظامات، عازمینِ حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔