جیکب آباد (نامہ نگار)پسند کی شادی پر گھر جلانے کے کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نےگھروں کو آگ لگانے والے مرکزی ملزم منیر بروہی کی ضمانت مسترد،محسن چنہ سمیت 10ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 5جون تک ملتوی تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کے معاملے پر جیکب آباد کے گاؤں محمد صدیق آرائیں میں120سے زائد غریب دیہاتیوں کے گھروں کو ماچس دکھانے اور دہشت گردی پھیلانے کے ہائی پروفائل کیس میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت شکارپور سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔