• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت مہمند قبیلے کی معصوم بچی کیساتھ کچے کے ڈاکوؤں کی درندگی کا نوٹس لے، متحدہ قومی موومنٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت مہمند قبیلے کی معصوم بچی کے ساتھ کچے کے ڈاکوؤںکی درندگی کا نوٹس لے، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے پشاور سے اغوا ہونے والی مہمند قبیلے کی گیارہ سالہ معصوم بچی اور اس کی مظلوم ماں کے ساتھ کچے کے ڈاکوؤں کی وحشیانہ درندگی اور اجتماعی زیادتی کے لرزہ خیز واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت عسکری قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ کچے کے علاقوں میں نام نہاد ترقیاتی پیکیجز کے دعوے بند کر کے ڈاکوؤں کے خاتمے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری ایک فیصلہ کن اور مؤثر آپریشن شروع کریں، اس اندوہناک واقعے کے چونکا دینے والے حقائق نے ثابت کردیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال اس حد تک گر چکی ہے کہ اب صوبائی سرحدیں بھی محفوظ نہیں رہیں۔
اہم خبریں سے مزید