• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں کاروبار کیلئے 1.5 ارب درہم کے نئے اقتصادی پیکج منظور

دبئی (سبط عارف) دبئی حکومت نے 1.5 ارب درہم مالیت کے اضافی اقتصادی مراعاتی پیکج کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد گزشتہ دو ماہ کے دوران متعارف کرائی گئی مجموعی کاروباری سپورٹ 2.5 ارب درہم تک پہنچ گئی ہے۔نئے پیکج میں سیاحت، تجارت، تعلیم اور کسٹمز سروسز سمیت اہم شعبوں کو 3 سے 12ماہ تک مختلف مراعات اور ریلیف فراہم کیا جائے گا۔حکومتِ دبئی نے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد معاشی لچک، عالمی مسابقت اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید مضبوط بنانا ہے، جبکہ حکومتی و نجی شعبے کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر دبئی کو عالمی اقتصادی مرکز کے طور پر مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید