لاہور (نیوزرپورٹر)کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے کیس کی تحقیقات کیلئے پولیس نے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی۔پولیس ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف منی لانڈرنگ اور سائبر کرائمز کے زاویوں سے تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے اس سلسلے میں ایف آئی اے حکام کو ایک باقاعدہ خط ارسال کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ خط کے متن میں موقف اپنایا گیا کہ اب تک کی تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ کے ساتھی مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے بھاری رقوم وصول اور منتقل کرتے رہے ہیں۔