• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کیخلاف عیدالضحیٰ کے بعد ملک گیر پہیہ جام ہڑتال ہوگی، حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عیدالاضحی کے بعد ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کوئی چیز ”شہباز اسپیڈ“ کی طرح نظر آتی ہے تو وہ پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی میں اضافہ ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن کا گڑھ ہے اس کا فارنزک آڈٹ کیا جائے،یہ پروگرام عوام کو خودمختار بنانے کی بجائے بھیک کی طرف دھکیل رہا ہے۔ بلاول بھٹو کی جانب سے 300 یونٹ مفت بجلی دینے کے دعوے کا کوئی وجود نظر نہیں آتا۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نے کہا کہ حکمرانوں کے ظلم کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر تحریک جاری ہے
اہم خبریں سے مزید