اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گورنر سندھ کی چھٹی سمیت اہم قانونی بلز اور سرکاری سمریوں کی منظوری دے دی۔ایوان صدرِ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (پروہیبیشن آف پلاسٹک بک کورز) بل 2026 کی منظوری دے دی، ماحولیاتی تحفظ کے اس بل کو سینیٹر شیری رحمان نے پیش کیا تھا۔