• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کا شاندار پریمیئر

بیجنگ (جنگ نیوز)پاکستان کی سپر ہٹ فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کا بیجنگ میں شاندار پریمیئر منعقد ہوا، جسے پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی و فلمی تعاون میں ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ فلم 21 مئی 2026 سے چین بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے فلم کے ہدایتکار بلال لاشاری اور ڈسٹری بیوٹر ندیم منڈوی والا کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے چین فلم ایڈمنسٹریشن، چائنا فلم امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن اور چائنا فلم گروپ کے تعاون کو بھی سراہا، جن کی کاوشوں سے پاکستانی فلم کو چینی ناظرین تک پہنچانے میں مدد ملی۔سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کی چین میں نمائش ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے75برس مکمل ہونے کی تقریبات منا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید