• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم وافر ذخائر موجود؛ کمی متعلق خبریں بے بنیاد، سرکاری اعداد و شمار کے منافی

اسلام آباد (ناصر چشتی ) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ اس وقت قومی ذخائر میں گندم کی وافر مقدار موجود ہے اورانہوں نے واضح کیا کہ گندم کی کمی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور سرکاری اعداد و شمار کے منافی ہیں، جاری خریداری کے اہداف آنے والے ہفتوں میں مزید مضبوط بفر اسٹاک کو یقینی بنائیں گے۔ وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان قریبی رابطہ گندم کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام میں مدد دے رہا ہے۔ یہ بات ا نیشنل ویٹ اوورسائٹ کمیٹی کے 12ویں اعلیٰ سطحی اجلاس مین بتائی گی جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین نے کی ،اجلاس میں وزارت کے سینئر حکام، صوبائی محکمہ زراعت کے سیکرٹریز، پاسکو کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید