• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، اعترافِ جرم پر مبنی سزا کالعدم قرار دیکر ملزم کو بری کر دیا

اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے اعترافِ جرم پر مبنی سزا کالعدم قرار دے کر ملزم کو بری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ رضاکارانہ ، سچا اور قانون کے مطابق ریکارڈ نہ کیا گیا اعترافی بیان کسی بھی ملزم کو سزا دینے کی بنیاد نہیں بن سکتا، خصوصا جب بیان بعد میں واپس لے لیا گیا ہو اور اس کی آزادانہ شہادت سے توثیق بھی موجود نہ ہو۔جسٹس جمال خان مندو خیل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے احمد سعید عرف بھرم عرف نگوری کی اپیل منظور کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت کراچی کے فیصلے کالعدم قرار دے دیئے اور ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
اہم خبریں سے مزید